ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صدارتی انتخاب، 1180 پولنگ بوتھ کے نتائج کالعدم

کابل (اے پی پی) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے تقریباً1180 پولنگ بوتھوں میں ڈالے گئے ووٹوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2400 ووٹنگ مراکز میںسے1169 ووٹنگ مراکز نان بائیومیٹرک ہونے کی بنا پر الیکشن کمیشن کے لیے غیر معتبر ہیں اور الیکشن کمیشن کسی بھی گروہ اور ادارے کے زیراثر نہیں ہے۔ جب تک 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک اس کے ابتدائی نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے24 صوبوں کی رائے شماری مکمل ہوچکی ہے اور 3 صوبوں میں اب بھی جاری ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے 7 صوبوں کی دوبارہ گنتی روک دی ہے۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج اب تک3 بار ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں