English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کل سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں کل 27 نومبر سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے چلنے والی ہوائوں کے باعث شہر قائد میں سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اتوار کی صبح سے ہوا چلنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ شمال سے چلنے والی ہوائوں کے باعث درجہ حرارت17 سے18ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور شمال سے چلنے والی ہوائوں کے باعث 27نومبر سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوجائیگا جبکہ اس دوران صبح اور رات میں خنکی برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے