English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قبر خالی کرانے کیلئے بااثر افراد کی دھمکیاں

شیر شاہ قبرستان میں مدفون2ماہ قبل انتقال کر جانے والے نوجوان کی قبر کی4بار بے حرمتی
مردہ باہر نکال کر پھینک دیں گے‘ بااثر افراد کیخلاف درخواست پر عدالت کارروائی کا حکم دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں قبضہ مافیا سے قبرستان بھی محفوظ نہ رہ سکے، بااثر افراد غریب خاندان کو دھمکیاں دے کر قبر خالی کرنے کے لیے دبائو ڈالنے لگے، عدالت نے متعلقہ تھانے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو قبضہ مافیا کے خلاف قبر خالی کرنے کی دھمکیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شیرشاہ قبرستان میں میرے موکل کے 18 سالہ بیٹے کی قبر ہے بااثر افراد نے قبر کی 4 بار بے حرمتی کی اور اسے مسمار کر دیا، میرے موکل کے بیٹے کا 2 مہینے پہلے انتقال ہوا تھا بااثر افراد قبر خالی کرنے اور مردہ باہر نکال کر پھینکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس افسران ایف آئی آر درج نہیں کر رہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی فریاد لے کر عدالت آئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ تھانے کو سائل کی درخواست پر کارروائی کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے