ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 12منصوبے جلد شروع کرنے کااعلان

مختلف کمپنیوں نے بینکوں سے قرضوں کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کرلی‘وزیر توانائی
610 میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبوں پر تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی‘ امتیاز احمد شیخ
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہوا سے 610 میگاواٹ ماحول دوست بجلی بنانے کے12نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں‘ مختلف کمپنیوں نے ان منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے بینکوں سے قرضوں کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں‘ ہوا سے 610 میگاواٹ ماحول دوست بجلی بنانے کے ان منصوبوں پر تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ ہوا سے شفاف بجلی بنانے کے یہ تمام منصوبے جھمپیر ونڈ کوریڈور میں لگائے جائیں گے‘ ان منصوبوں کیلئے سندھ حکومت نے متعلقہ کمپنیوں کی بھرپور معاونت کی جس کے باعث انہوں نے لازمی شرائط اور دیگر امور بروقت مکمل کیے۔ ان کمپنیوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر توانائی سندھ اور محکمہ توانائی کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی مستقل کوششوں سے پاکستان کے توانائی مسائل کو بہت جلد حل کردے گی‘ جھمپیر ونڈکوریڈور میں ہوا سے50 ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے‘ سندھ حکومت اس ہدف کو حاصل کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں