English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان خانزادہ نے 104،متحدہ اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی وزیر نے 31ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان خانزادہ 104 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔متحدہ اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی وزیر کو 31ووٹ پڑےجبکہ 4ووٹ مسترد ہوئے۔

متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعت اسلامی کے تین اراکین نے ایک بار پھر سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے خانزادہ خان کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے بیٹے ذیشان خانزادہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انہیں ہی اس نشست کے لیے ٹکٹ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے