ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو چئیرمین پاک چائنہ کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جوفوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔عاصم سلیم باجوہ کی تقرری 4سال کےلئے کی گئی ہے۔

سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات کے ماتحت کام کرے گی،عاصم سلیم باجوہ کو ایم پی ون سکیل دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹینینٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ اور ڈی جی ایس پی آر کے عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں