English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مچھر بھگانے کے لیے ڈرون کا بطور ہتھیار استعمال

کولکتہ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کو مارنے کے لیے ڈرون کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے والے مچھروں کو ختم کرنے کے لیے ’’وناش‘‘ نامی ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے ساتھ لیس ہے۔ یہ ڈرون تصاویر بنانے اور نمونے اکٹھے کرنے میں مددگار ہے جن کی مدد سے مچھروں والے علاقے تلاش کر کے اسپرے کرایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے