English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

ایڈلیڈ: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق ٹیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے،دوسرے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کی  جگہ امام الحق یا عابد علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب  بولنگ کے شعبہ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی واپسی  جبکہ یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کے حوالے سے بھی ٹیم انتظامیہ بھی غور و فکر میں مصروف ہے۔

تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کپتان اظہر علی دوسرے میچ میں بہترین پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔

واضح رہے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور 5 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔قومی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز بنائے جس کے جواب میں کینگروز نے 580 رنز کا پہاڑ گرین شرٹس کے آگے کھڑا کردیا تھا۔

دوسری اننگرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی مزاحمت کے باوجود قومی ٹیم صرف  340 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے