English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20سیریز تک محدود ہونے کا خدشہ

القمر

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلا دیش ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگال ٹائیگرز کو جنوری میں پاکستان میں 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں لیکن غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے کئی ہفتے پہلے ہی انکار کردیا تھا اور کرکٹرز بھی 21روز تک پاکستان میں قیام کے لیے تیار نہیں ہیں۔بنگلا دیشی بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹی 20میچز کیلیے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے