English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کابلے باز بابر اعظم کواہم مشورہ

القمر

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں موجود قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نمبر 4پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں سابق کپتان و مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے میسج کیا اور کہا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار بابراعظم تک پہنچائوں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4پر بیٹنگ کرنی چاہیئے۔واضح رہے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم اس وقت 2 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بابر اعظم پہلی اننگز میں صفر جبکہ دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے بھر پور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں شاندار سنچری بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے