سید پرویز قیصر
بریڈلے جون واٹلنگ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور کل ملاکر9ویں بنے باز بنے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے34 سالہ بریڈلے جون واٹلنگ نے انگلینڈ کے خلاف ماونٹ مونگونئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے دن667 منٹ میں473 گیندوں پر24 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے205 رنز بناکر ایسا کیا۔
ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپرز نے 10 ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ بنگلا دیش کے مشفقر الرحیم ایسے واحد وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے 2 ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے پہلی ڈبل سنچری مارچ 2013 میں گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں437 منٹ میں321 گیندوں پر22 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے200رنز بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں ہارجیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہو ا تھا۔
زمبابوے کے خلاف نومبر2018 میں ڈھاکا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں وہ 421 گیندوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 219 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔اس ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے 218 رنز سے جیت درج کی تھی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر پاکستان کے امتیاز احمد تھے۔لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر 1955 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے380 منٹ میں28 چوکوں کی مدد سے 209 رنز بنائے تھے۔ اسٹیسٹ میں پاکستان نے 4 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
پاکستان کے ہی تسلیم عارف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے وکٹ کیپر تھے۔ آسڑیلیا کے خلاف فیصل آباد میں مارچ1980 میں کھیلے گئیٹیسٹ میں انہوں نے 441منٹ میں،363 گئبدوؓ پر21 چوکوں کی مدد سے 235رنز بنائے تھے۔ اسٹیسٹ میں کسی بھی ٹیم کو جیت نہیں ملی تھی۔
سری لنکا کے برینڈن کروپو نے نیوزی لینڈ کے خلاف کولمبو میں اپریل 1987 میں 777منٹ میں،548گیندوں پر24چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 201رنز بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں کسی بھی ٹیم کو جیت نہیں ملی تھی۔
زمبابوے کے اینڈی فلاور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے وکٹ کیپر ہیں۔ بھارت کے خلاف ناگپور میں نومبر2000میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں 544منٹ میں،444 گیندوں پر30چوکوں او ر2چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 232رنز بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں کسی بھی ٹیم کو جیت نہیں ملی تھی۔
آسڑیلیا کے ایڈم گلکرسٹ ( جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں آئوٹ ہوئے ؓبغیر 204 رنزٌ)، سری لنکا کے کمار سنگا کارا (پاکستان کے خلاف لاہور میں 230 رنز)ٌاور بھارت کے مہندر سنگھ دھونی (آسڑیلیا کے خلاف چنئی میں 224 رنز)بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے وکٹ کیپرز میں شامل ہیں۔
