English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں، پاکستان

القمر

نیویارک (آن لائن) پاکستان نے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلیے بھارتی اہلیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیے۔ منیر اکرم نے کہا کہ یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے والا بھارت غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک مستقل تو کیا غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں، جو ملک طاقت کے زور پر مغلوب عوام کے حقوق سلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہو سکتا ہے۔ منیر اکرم نے مزید کہا بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بدترین خلاف ورزیاں کرتا آیا ہے، وہ ایک مقبوضہ خطے میں 9 لاکھ فوج کے ساتھ دہشت پھیلا رہا ہے، اس نے 80 لاکھ افراد پر 100 سے زائد روز سے کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلط کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور بھارت اپنے ملک کی اقلیتوں کے ساتھ بھی یہی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے