English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئےقومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم  انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز  کھیلی جائے گی جس کیلئے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں ہیں  جبکہ 15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی قیادت  کا ذمہ بسمعہ معروف کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب آل راونڈر ندا ڈار نے دونوں فارمیٹ میں واپسی کی ہے ، ون ڈے اسکواڈ کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار ،عمیمہ سہیل، رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ ،عائشہ ظفر ،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان ،ندا ڈار عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ ہونگی ۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کیلئےقومی ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا،سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا اوول میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے