ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائداعظم ٹرافی سدرن پنجاب کے طیب اور مختار کی سنچریاں

کراچی : قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ۔ پہلے روز خیبرپختونخوا ور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں4روزہ میچ کے پہلے روزسدرن پنجاب کے 369 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنزبنالیے ۔ اوپنرز محمد محسن 24 اور گوہر علی 2 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 83اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کی جانب سے طیب طاہر اور مختار احمد نے پہلی اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔مڈل آرڈر بیٹسمین طیب طاہر ناقابل شکست 107 رنز بناکر ٹاپ اسکور ررہے۔ 90 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 6چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔ انہوں نے محمد عمیر کے ہمراہ 141 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔محمد عمیر 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم کو مختار احمد اور انس مصطفیٰ پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 137 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اوپنر مختار احمد نے 103 اور انس مصطفیٰ نے61 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے آصف آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں