سیاسی و صحافتی حلقوں میں بے چینی‘ صابر شاکر نے بھی حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا
اللہ پاکستان کی حفاظت کرے جو ہو ملک کے لئے بہتر ہو‘ تجزیہ کارصابر شاکر کا ٹویٹر پر پیغام جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ کے ا س فیصلے کے بعد سیاسی و صحافتی حلقوں میں بھی بے چینی دیکھنے میں آئی۔اس صورتحال پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںسینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال گھمبیر ہی نہیں بہت زیادہ گھمبیر ہوچکی ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے جو ہو ملک کے لئے بہتر ہو۔
