English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

17 روپے ٹماٹر اور 5 روپے فی کلو مٹر کے بعد اب پیٹرول 75 روپے فی لیٹر ہو گیا

پیٹرول کی قیمت 75 روپے فی لیٹر ہے جو 114 روپے 24 پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے‘ عظمیٰ کاردار
تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا‘صارفین کا شکوہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 17 روپے فی کلو ٹماٹر اور 5 روپے فی کلو مٹر کے بعد اب پٹرول 75 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں پٹرول 75 روپے فی لیٹر ہے جو 114 روپے 24 پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ پٹرول کی قیمت سے متعلق رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کیا۔عظمیٰ کاردار کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی حکومت کے نمائندے ہی اشیائے خوردو نوش اور اہم اشیا کی اصل قیمتوں سے ناواقف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے