کے پاس واٹس ایپ پر جاتے ہیں‘ سینئر صحافی کا دعویٰ
پنجاب کی 90 فیصد بیوروکریسی ابھی بھی شہباز شریف کو اپنا وزیراعلیٰ مانتی ہے‘عارف حمید بھٹی
عثمان بزدارکاکوئی کام نہیں اپنے دفترچند ہی گھنٹے گزار کر گورنر ہاؤس تیراکی کیلئے چلے جاتے ہیں
اینکر محمد مالک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 90 فیصد بیوروکریسی آج بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیرِ اثر ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آپکو یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم آفس اور وزیراعلیٰ آفس سے ہونے والے بے شمار آرڈر اس کے واٹس ایپ پہلے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے پاس جاتے ہیں۔یہ کام پنجاب کے سرکاری افسر کرتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جس دن بیوروکریسی اور اعلیٰ افسر ٹھیک ہو گئے اس دن ملک کے 80فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے کہا پنجاب کے 80 سے 90 فیصد افسر آج بھی اپنا وزیراعلیٰ شہباز شریف کو سمجھتے ہیں۔شہباز شریف کے جانے سے پہلے ایک اہم ترین سیکرٹری نے ان کے دربار میں حاضری دی تھی۔اور شہباز شریف کو کچھ پوائنٹس بھی دیدئیے کہ یہ یہہ حالات ہیں۔اس سے قبل سینئر صحافی و اینکر محمد مالک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ محمد مالک کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ وہ صبح 11 بجے اپنے دفتر آتے ہیں اور چند ہی گھنٹے گزار کر گورنر ہاؤس تیراکی کیلئے چلے جاتے ہیں۔زیراعلی اپنے دفتر میں چند ہی ملاقاتیں کرتے ہیں۔محمد مالک کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی عثمان بزدار سے بہت خوش ہے۔ پنجاب کی بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ان پر سختی کرنے والا ڈانٹ ڈپٹ کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ان کا جیسے جو دل چاہتا ہے وہی کرتے ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ اب کچھ سخت اسٹیپ لینے ہیں۔جس میں سب سے پہلے پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔

