ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوشش ہے نوازشریف پاکستانی ٹی وی چینلزنہ دیکھیں، حسین نواز

ٹی وی دیکھنے سے علاج متاثر ہوتا ہے‘ڈاکٹر اسٹرائیڈز کی ہیوی ڈوز کو ختم کرنا چاہتے ہیں
انفیکشن کے خطرے سے بچنے کیلئے اسپتال کے بجائے گھرمیں علاج کیا جا رہا ہے‘ میڈیا سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ نوازشریف پاکستانی ٹی وی چینلزنہ دیکھیں، ٹی وی دیکھنے سے علاج متاثر ہوتا ہے، انفیکشن کے خطرے سے بچنے کیلئے ہسپتال کی بجائے گھرمیں علاج کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تشخیص اورعلاج ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ڈاکٹر اسٹرائیڈز کی ہیوی ڈوز کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹرائیڈز کے اثرات ختم ہوتے ہی بون میرو کی تشخیص کا عمل شروع ہو جائے گا۔ حسین نواز نے کہا کہ ڈاکٹرعدنان روزانہ کی بنیاد پر شوگر، بلڈ پریشر اور ہارٹ بیٹ چیک کرتے ہیں۔ انفیکشن کے خطرے سے بچنے کیلئے ہسپتال کی بجائے گھرمیں علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ نوازشریف پاکستانی ٹی وی چینلز نہ دیکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں