English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’دو ٹکے کا آدمی‘‘: کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی، مقدمہ درج

ویڈیو میںخاتون تلخ کلامی کرتے ہوئے جب کہ شیشے کے عکس میں ٹریفک پولیس کا افسر نظر آرہا ہے
خاتون نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مختلف القاب سے پکارتے ہوئے فرار ہوگئیں‘ ٹریفک پولیس اہلکار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس میں کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے انتہائی بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، پولیس افسر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں سگنل توڑنے والی خاتون نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑادیں، خاتون نے ایک سگنل توڑا تو اگلے سگنل پر ٹریفک پولیس نے بائیک آگے لاکر اسے روکا، خاتون نے ٹریفک پولیس افسر کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور موقع سے فرار ہوگئی ۔اس حوالے سے سیکشن پولیس آفیسر (ایس او) سب انسپکٹر نواز سیال نے بتایا کہ کار نمبر BGT-419 میں سوار خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا جسے انھوں نے بدر کمرشل پر گاڑی روکا تو کار سوار خاتون نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے بدکلامی کی اور میرے بارے میں نازیبا الفاظ کہے جبکہ میری جانب سے مسلسل خاتون کو بتایا جاتا رہا کہ وہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کر کے آئی ہیں لہذا آپ کا چالان ہوگا۔افسر کے مطابق انھوں نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مختلف القاب سے پکارتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئیں، سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس کا ریکارڈ نکالا گیا تو وہ پیر روشن دین شاہ راشدی کے نام پر آئی ہے جس کا پتا حیدر آباد قاسم آباد کا درج ہے پولیس نے مذکورہ گاڑی کا چالان کاٹ کا اسی پتے پر بذریعہ ٹی سی ایس روانہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے