English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فائر ٹینڈر خریدنے کیلئے رقم آئے ایک سال ہوگیا ٗ نہیں ملی ٗ میئرکراچی

گورنر سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے جو بھی رکاوٹیں ہیں اس کو دور کریں ٗ وسیم اختر
فائر بریگیڈ ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے جتنا کام کررہے ہیں کوئی دوسرا نہیں کرسکتا ٗ فائر بریگیڈ اسٹیشن میں افسران کے اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے فائر ٹینڈر خریدنے کی غرض سے رقم آئے ایک سال کا عرصہ ہوچکا ابھی تک اس پر حتمی کارروائی نہیں ہوئی ،گورنر سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیں اور اس مسئلے کو حل کریں ،جو بھی رکاوٹیں ہیں اس کو دور کریں ،یہ عوام کا نقصان ہورہا ہے، فائربریگیڈ کے ملازمین کو رسک الائونس تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر فائر بریگیڈ کے افسران و ملازمین کو سرکاری ملازم کی طرح ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے آئندہ کسی بھی افسر یا دیگر ملازم کا کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کے حوالے سے کوئی خبر یا ویڈیو کلپ سامنے آیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو فائر بریگیڈ کے اسٹیشن افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی اور چیف فائر آفیسر بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جتنا کام ہم کررہے ہیں کوئی دوسرا نہیں کرسکتا ،ہم پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ فائر بریگیڈ بہتر سے بہتر ہو کیونکہ یہ اہم محکمہ ہے مگر فائربریگیڈ کے بعض افسران و ملازمین محکمے کو خراب کررہے ہیں، سیاسی نظریات ہر فرد کا حق ہے تاہم سرکاری ملازم کو پہلے سرکاری کام کرنا ہوتا ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کام سے زیادہ سیاست کر رہے ہیں جس سے سرکاری کام متاثر ہوتا ہے خصوصاً لازمی سروسز کے ملازمین کو سیاست سے زیادہ کام پر توجہ دینیچاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے