English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع شرقی اینٹی کرپشن نے اشتہاری بورڈز کا ریکارڈ مانگ لیا

میونسپل کمشنر وسیم سومرو کے چارج سنبھالتے ہی محکمہ انسداد رشوت ستانی ڈی ایم سی ایسٹ میں داخل ہوگیا
مبینہ کروڑوں کی لوٹ مار سمیت دیگر بدعنوانیوں کی شکایات پر ڈائریکٹر ایڈوٹائزمنٹ سے تحقیقات شروع کردیں
کراچی(وقائع نگار خصوصی)بلدیہ ضلع شرقی میں میونسپل کمشنر وسیم سومرو کے چارج سنبھالتے ہی اینٹی کرپشن بھی ڈی ایم سی ایسٹ میں داخل ہوگئی،اشتہاری بورڈز،لینڈ یوٹیلائزیشن کی مد میں مبینہ کروڑوں کی لوٹ مار سمیت دیگر بدعنوانیوں کی شکایات پر اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کردیا، ڈائریکٹرایڈورٹائزمنٹ سے ڈی ایم سی میں لگائے گئے اشتہاری بورڈز کا ریکارڈ مانگ لیا،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ضلع شرقی کے مختلف محکموں میں مبینہ سنگین کرپشن بدعنوانیوں پر صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلخصوص محکمہ ایڈورٹائزمنٹ ،محکمہ انجینئرنگ، محکمہ پارکس،محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن، چارجڈ پارکنگ ودیگر محکموں اور ان کے شعبوںمیں کروڑوں روپے مبینہ لوٹ مار پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ڈی ایم سی ایسٹ کے دفتر پر چھاپا مارا اور محکمہ ایڈورٹازمنٹ کے ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے اشتہاری بورڈز کی تفصیلات طلب کرلیں،جبکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دیگر محکموں کا بھی دورہ کیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی ڈی ایم سی ایسٹ میں وسیم سومرو نے میونسپل کمشنر کا چارج سنبھالا ہے اور ان کے چارج سنبھالتے ہی اینٹی کرپشن کے ضلع شرقی میں پڑنے والے چھاپے پر افسران کے شکوک وشبہات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔قبل ازیں میونسپل کمشنر ایسٹ کا چارج سنبھالنے والے وسیم سومرو اخبار نویسوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ابھی انہوں نے چارج سنبھالا ہے 48گھنٹوں میں افسران کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وسیم سومرو کا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں بھی بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا اور سیپرا این آئی ٹی (کوٹیشنز )پر پابندی عائد کی اور یہ پابندی ضلع ایسٹ میں نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے