English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بچ گیا، ہنگامی لینڈنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے میں دوران پرواز اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی اجازت ملنے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے