ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سے تجارتی مفادات: طاقتور ممالک کشمیر پر خاموش ہیں‘ عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں بھارتی قونصل جنرل کے کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے۔ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے سوسے زائد دن سے مقبوضہ کشمیرکومحصورکررکھا ہے اورطاقتورممالک اپنے تجارتی مفاد کے باعث خاموش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں