ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ حبیب پبلک اور غلامان عباس اسکول فاتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دیانتداری اور اخلاص پر مبنی محنت ہی ہاکی کا مستقبل روشن کرے گی ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ چو تھے پاکستان ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں مہمانان خصو صی اقبال وحیداور فاروق ڈیڈی نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی جس اخلاص ، دیانتداری اور محنت سے ہاکی کا پول بڑ ھانے کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے ۔یہی جدو جہد نہ صرف ہاکی کی بحالی میں معاون ثابت ہو گی بلکہ وہ وقت دور نہیں جب ہاکی ایک بار پھر اقوام عالم میں ہمارے وقار کے پر چم کو بلند کرے گی ۔ پہلے سیمی فائنل میں غلامان عباس اسکول نے پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کو 4-0 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی فاتح ٹیم کے اکبر نے چو دھویں اور اکتیسویں منٹ میں دو گول جبکہ وزیر کمیل اکیسویں منٹ اور نو شا د نے چو نتیسویں منٹ میں ایک ایک گول کیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں حبیب پبلک اسکول نے شیم پبلک اسکول کو با آسانی 4-0 سے ہرادیا ۔ حبیب پبلک اسکول کے احضام علی نے چو تھے منٹ حمزہ جہانگیر نے پانچویں اور سینتیسویں منٹ اور ارحم علی نے اڑتیسویں منٹ میں گول کئے ۔ امپائرنگ کے فرائض اصغر علی عاطف نور اور اسلام اللہ نے انجام دئے ۔ آج صبح 10 بجے فائنل میچ میں غلامان عباس اسکول اور حبیب پبلک اسکول چیمپئن ٹرافی کے اصول کیلئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں