ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان اولمپکس کیلئے سائبر سیکورٹی سینٹر مارچ میں کھولنے کا فیصلہ

ٹوکیو (جسارت نیوز) ِ جاپان نے سائبر سلامتی کے معاملات سے نبٹنے کے لئے طے شْدہ وقت سے پہلے ایک کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تبدیلی 2020ء ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی تیاریوں کے تناظر میں کی گئی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ سیکرٹریٹ، قومی پولیس ایجنسی کے عہدیداروں اور دیگر نے اِس موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے گزشتہ روز ملاقات کی کہ کھیلوں سے قبل سائبر سلامتی کو کیسے بڑھایا جائے۔اْنہوں نے بتایا کہ جاپان میں رواں ماہ ختم ہونے والے رگبی ورلڈ کپ کے دوران انتظامی کمیٹیوں کے کمپیوٹر نظام پر کم ازکم 12 سائبر حملے ہوئے تھے۔مذکورہ عہدیداروں نے آئندہ مارچ میں کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب جاپان میں مشعل دوڑ شروع ہو گی۔ اْنہوں نے بنیادی طور موسمِ گرما کے کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہی یہ مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں