English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے فائنل کادوسرا روز مکمل

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ ذوالفقار بابر کی بہترین باؤلنگ کے باعث سدرن پنجاب کو خیبرپختونخوا پر 236 رنز کی واضح برتری حاصل ہوچکی ہے۔ 150 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نیدوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 86 رنزبنالیے ہیں۔ پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے طیب طاہر36 اور عامر یامین بغیر کوئی رنز بنائے تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے369 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔خیبرپختونخوا نے بغیر کسی نقصان کے 27 رنز سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا تو محض 99 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین و اپس لوٹ گئے۔مڈل آرڈر بلے بازوں مصدق احمد اور خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو پہلی اننگز میں مکمل ناکامی سے بچالیا۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان اہم شراکت کو سدرن پنجاب کے مینٹور اسپنرذولفقار بابر نے توڑا۔مصدق احمد 59اور خوشدل شاہ 48 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا کے دیگر بلے باز ذوالفقار بابر کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم ٹیم 51ویں اوور میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ذوالفقار بابر نے 56 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے