English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، امام الحق

القمر

ایڈیلیڈ(جسارت نیوز)برسبین ٹیسٹ باہر بیٹھ کر دیکھنے والے اوپنر امام الحق ایڈیلیڈ میں ایکشن میں آنے کیلیے تیار ہیں۔اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں، ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے اس کیلئے بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے ،ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھے طریقے سے کم بیک کریں گے، برسبین میں جیت تو نہیں سکے لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان کی مزاحمت نے دیگر کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی جوان کیا ہے، پر اعتماد ہیں کہ ایڈیلیڈ میں کم بیک کریں گے، اسٹیو اسمتھ بہترین بیٹسمین اور یاسر شاہ ذہنی طور پر مضبوط ہیں، دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29نومبر سے کھیلے گی۔ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ ایک انٹرٹینمنٹ ہے، کراوڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے بہت آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی منتظر ہوں کہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلوں کیوں کہ وکٹ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اس لیے اچھا ٹیسٹ میچ ہو گا۔امام الحق کا کہنا تھا کہ ہم پنک بال کے ساتھ کھیلنے کے عادی نہیں ہیں اور اس کے ساتھ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے