English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کے اعتماد کیلئے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے،جسٹس عمر بندیال

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد ضروری ہے اور عوام کے اعتماد کیلئے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ جج احتساب سے مبرا نہیں ہوتا،حلف اٹھایا ہوتا ہے،حلف کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں،جب احتساب ججز کا ہوتو عام شہریوں کے تناظرمیں نہیں دیکھا جاسکتا۔

اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ ججز کے حوالے سے مواد جمع کرنے کی مجاز اتھارٹی صدرمملکت ہیں، ایسٹ ریکوری یونٹ ججز کی فائل نہیں بناسکتا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں، عدلیہ پرعوام کا اعتماد ضروری ہے، عوام کے اعتماد کے لیے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے، ہماری جوابدہی کا واحد فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے