English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الثانی کل جمعہ کو ہوگی‘مفتی منیب الرحمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1441ھ کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم ربیع الثانی کل جمعہ کو ہوگی۔گزشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت میٹ کمپلیکس کراچی میں ہوا ،جس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے مولانا حافظ محمد سلفی ، قاری نذیر احمد نعیمی ،علامہ علی کرار نقوی ،مولانا محمد صابر نورانی ،مولانا عرفان رضوی ،ڈائریکٹر سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ کسی مقام سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الثانی1441ھ جمعہ کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے