صدر ٹائون ٗ جمشید ٹائون ٗ سولجر بازار ٗ نیوکراچی ٗ لیاقت آباد ٗ شاہ فیصل ودیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ظفر احسن کی ہدایات پر ڈیمالیش اسکواڈ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، غیرقانونی تعمیرات منہدم و سربمہر، تفصیلات کیمطابق صدر ٹائون میں پلاٹ نمبر NP-3”133 کی چھت پر غیرقانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواریں اور پلاٹ نمبر HV-02”62/9 کی چھٹی منزل کے آر سی سی کالمز جبکہ جمشد ٹائون کے پلاٹ نمبر JN-652 پر شیٹرنگ، آر سی سی کالمز، پلاٹ نمبر JM-757 کی چوتھی منزل کی آر سی سی چھت و کالمز کو منہدم کردیا گیا اور پلاٹ نمبر 206 سولجر بازار پر غیرقانونی دکانیں سربمہر کردی گئیں، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ظفر احسن کی ہدایت پر ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بھی کارروائی کی اور پلاٹ نمبر R-884 بلاک 15 اور بلاک 14 کے پلاٹ نمبر R-1856 پر غیرقانونی دکانیں منہدم کردیں، لیاقت آباد ٹائون میں کارروائی کے دوران پلاٹ نمبر 21/7 سی ون ایریا کی پانچویں منزل پر آر سی سی چھت سمیت تمام تعمیرات، پلاٹ نمبر 29/6 بی ون ایریا کی پہلی منزل پر آر سی سی چھت و کالمز منہدم کردیئے، نیوکراچی میں پلاٹ نمبر 130 سیکٹر 6Bاور پلاٹ نمبر 8/5 سیکٹر 12Cپر دوسری منزل کی آر سی سی چھت منہدم کردی، گلشن ٹائون میں پلاٹ نمبر LS-4’LS-5 بلاک 2 اسکیم 36 کی چوتھی منزل کی دیواریں اور کالمز منہدم کردیئے گئے، نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے پلاٹ نمبر A-395 کی تیسری منزل پر عمارت کے خلافِ ضابطہ تعمیرات کے حصے منہدم کردیئے، شاہ فیصل ٹائون کے پلاٹ نمبر CM-7 گلشن روفی پر غیرقانونی تعمیرات سربمہر کردی گئیں، اعلامیے کیمطابق متذکرہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں جبکہ امن وامان صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ڈیمالیشن ٹیموں کے ہمراہ تھی۔

