English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھ ماہ کو تین سال سمجھیں‘ قانون سازی کرلیں گے‘ شیخ رشید

راول پنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف تین سال پورے کریں گے، چھ ماہ کو تین سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، کہہ سکتاہوں اس معاملے پر مسلم لیگ ن آن بورڈ ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی نے توسیع کو پہلے چیلنج نہیں کیا، اس لیے کوتاہیاں ہوئیں، آرمی چیف کی غلطی نہیں، ہم نے کاغذات پورے نہیں کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور آتا تو اس کے لیے بھی تیار تھے، اس معاملے میں کوتاہی کےذمے دار افسران ہیں۔ فروغ نسیم پر ملبہ ڈالنا سراسر غلط ہے۔ ایک سوال پر وزیر ریلوے نے کہا کہ ن لیگ کیوں ووٹ نہیں دے گی، یہ ہاتھ جوڑ کر ووٹ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے