English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات ہی نیا راستہ ہے‘ مولانا فضل الرحمٰن

سکھر: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب غیر منتخب اور جعلی نا اہل نالائق حکمرانوں کو تسلیم کریں گے، ایسے میں ملک تنزلی کی طرف جائے گا، ایسی صورتحال میں نئے انتخابات ہی نیا راستہ ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خورشید شاہ علیل ہیں یہ تشویشناک صورتحال ہے، سیاستدانوں کو نیب کے ذریعے عدالتوں میں گھسٹینا ایسے احتساب کو ہم نہیں مانتے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ بھی اسی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن سے ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا صاحب آپ کو جو یقین دہانی کرائی گئیں تھیں وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں؟ جس پر مسکراتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ کیا آپ کو وہ نظر نہیں آرہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ صورتحال کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو تبصرہ نہیں ہونا چاہیے، سب چیزوں کو عدالت خود بھی دیکھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے