English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب کا امکان

عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے
موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم خطاب ہوگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے، خطاب کے دوران قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا تھا جس کی سماعت بھی ہوئی، اس دوران سپریم کورٹ کے اعتراضات سامنے آئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران حکومت کو مہلت دی کہ حکومت مسئلہ کا حل آج تک نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے