موجودہ صورتحال میں فوج کے ادارے کے ڈسپلن اورساکھ پرسوال اٹھ رہے ہیں
نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیرکرکے عمران فوج کومتازع بنا رہے ہیں‘ احمد نورانی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پروقت کم ہے فیصلہ کرنا ہو گا۔سینئر صحافی احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے باجوہ ریٹائرڈتصورہوں گے۔موجودہ صورتحال میں فوج کے ادارے کے ڈسپلن اورساکھ پرسوال اٹھ رہے ہیں۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیرکرکے عمران خان فوج کومتازع بنارہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ فوراً نیا آرمی چیف تعینات کریں اورسپریم کورٹ کوآئندہ کیلئے ایکسٹینشن پراصول وضع کرنے دیں۔

