English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایاجائیگا

القمر

اسلام آباد/بیجنگ /نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کے اظہار کیا ہے اس سلسلے میں آج مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن منایا جائے گا، دنیا بھر میں مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان میںسیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات ، سیمینارزمیں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی ، جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں فلسطینی مسلمانوں کی فتح و نصرت کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔ نیوز چینل اور پرنٹ میڈیا فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کریگا۔علاوہ ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی کا مرکزی مسئلہ ہے۔ مسئلہ فلسطین کا جامع اور منصفانہ حل بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہے،عالمی برادری کو انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں ’’ لینڈ فار پیس‘‘ کے اصول اور ’’دو ریاستی حل‘‘ پر پیش رفت جاری رہنی چاہیے اور فلسطین اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔ سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئیٹرز نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجوں میں اسرائیل فلسطین تنازع کا حل بھی شامل ہے، اس مسئلہ کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی اور متبادل نہیں ، دونوں فریق اس عمل پر اپنے اعتماد کی بحالی کے لیے کام کریں، عالمی برادری کے تعاون سے تعمیری مذاکرات ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے وابستگی اور متفقہ اصولوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی 70برس سے سخت مظالم اور مصائب برداشت کرنے کے باوجود پر عزم ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد باندے نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کے لیے ضروری انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں ۔دوسری جانب اس حوالے سے نیویارک میں تصویری نمائش منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سینئر حکام ، سفارتکاروں اور عالمی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے