English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قندوز میں بم دھماکا، 8بچے ،6خواتین سمیت 15افراد جاں بحق

القمر

کابل( خبر ایجنسیاں )افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 بچوں اور 6 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ قندوز میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافروں کی گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد جاں بحق ہوگئے۔قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلع کی مرکزی شاہراہ میں پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد شہری واپس جارہے تھے اور بدقسمتی سے ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کا نشانہ بن گئی اور ان کی جان چلی گئی۔صوبائی گورنر عبدالجبار نعیمی نے کہا کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر طالبان کا کنٹرول ہے اور اس کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔علاوہ ازیں وسطی افغانستان میں دو چیک پوسٹوں پر حملے اور جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افغان سکیورٹی اہلکار اور 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔ صوبائی حکومت کی ترجمان سکینہ احسانی نے بتایا کہ صوبہ دایکنڈی کے ضلع نوامش میں جمعرات کی علی الصباح طالبان نے سرما سنگ اور کریزک میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 3گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران 3سکیورٹی اہلکار اور 8 طالبان مارے گئے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے