English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمام مسائل سے نجات کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں، فضل الرحمن

سکھر (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کے مجھے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں وہ پوری ہوتی نظر آرہی ہیں ، آرمی چیف کی توسیع پر ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا ، یہ عدالت کا فیصلہ ہے جس کا احترام کرنا چاہیے، نیب کے ذریعے سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے،خورشید شاہ کافی عرصے سے علیل ہیں ان کو بنیادی سہولیات نہ دے کرانتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب ملک میں غیر منتخب اور جعلی حکمران ہوں جنہیں نہ حق حکمرانی ہو اور نہ طرز حکمرانی آتا ہو تو ملک تنزلی کی طرف جاتا ہے ملک پر اس وقت مہنگائی کا جو ہاتھی سوار کیا گیا ہے اس سے بچنے کا ایک ہی واحد راستہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر ازسر نو صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں اور یہ تمام اپوزیشن کا حتمی مطالبہ بھی ہے جس کے لیے تحریک کا آغاز کیا ہے، 2 روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبے کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمن نے خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران فرخ شاہ نے خورشید شاہ کی صحت کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا جس پر جے یو آئی سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا اس موقع پر جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے