ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کے اعتماد کے لیے ججوںکا احتساب بھی ضروری ہے، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدلیہ پرعوام کا اعتماد ضروری ہے اور عوام کے اعتماد کے لیے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں10رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے
خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ جج احتساب سے مبرا نہیں ہوتا، حلف اٹھایا ہوتا ہے، حلف کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں،جب احتساب ججز کا ہوتوعام شہریوں کے تناظرمیں نہیں دیکھا جاسکتا۔اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ ججزکے حوالے سے مواد جمع کرنے کی مجازاتھارٹی صدرمملکت ہیں،ایسٹ ریکوری یونٹ ججز کی فائل نہیں بنا سکتا۔اس دوران بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں،عدلیہ پرعوام کا اعتماد ضروری ہے،عوام کے اعتماد کے لیے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے، ہماری جوابدہی کا واحد فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
عدالت عظمیٰ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں