English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نیروبی میں تجارتی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا،رزاق دائود

القمر

اسلام آباد( آن لائن )مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ افریقا54ممالک پر مشتمل دوسرا بڑا براعظم ہے ،جس کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29ٹریلین تک بڑھ جائے گی،پاکستان30،31 جنوری2020ء میں نیروبی میں متوقع تجارتی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے
گا۔جمعرات کو وزارت خارجہ میں جاری2 روزہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن کا آغاز ہوا،جس میں افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ و سیکرٹری تجارت شریک ہوئے ۔دوسرے روز کے پہلے سیشن کی صدارت مشیر تجارت عبدالرزاق دائوداوروزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشترکہ طور پر کی۔مشیر تجارت نے کہا کہ ہمیں ہمسائیگی میں موجود ان اہم مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تجارتی روابط کو بڑھانا ہو گا ۔ مشیر تجارت نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہمارے بنانے ہوئے ٹریکٹرز بہت سے افریقی ممالک میں ایکسپورٹ کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا ہدف آئندہ 5 سال میں افریقا کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو دوگنا کرنا ہے ،ہمیں آزادانہ تجارت کے معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا ۔
رزاق دائود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے