ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعصام الحق نے کر یسنٹ اسکول میں ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور (جسارت نیوز )پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول شادمان لاہور میں جدید ترین لان ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل ، منیجر ا سپورٹس رضوان احمد،ٹیچرز سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔1968 میں قائم ہونے والاکریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کا شمار لاہور کے بڑے ا سکولوں میں ہوتا ہے۔ اسکو ل انتظامیہ نے ٹینس کورٹ کواعصام الحق کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نام ’’اعصام الحق لان ٹینس کورٹ ‘ ‘ رکھا ہے کیونکہ اعصام الحق نے میٹرک تک تعلیم اسی اسکول سے حاصل کی ہے۔کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میںجدید ترین لان ٹینس کورٹ کی شاندار اور پُر وقار تقریب میں ا سکول کے اسپورٹس ٹیچرز اوربچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ،جنہوں نے اسکول کے سابق طالب علم اعصام الحق قریشی کاپرتپاک استقبال کیا۔اعصام الحق نے لان ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ٹینس کھیل کر پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں