English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریڈ لائن بی آرٹی بسوں کا منصوبہ آئندہ سال شروع کرنے کا فیصلہ

منصوبہ بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے بننے والی گیس پر چلے گا ٗ 400ملین سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ٗ پی سی ون میں تاریخ کا جلد تعین کیا جائے گا ٗ وزیر ٹرانسپورٹ
وزیروں کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے فوراً کام ہوجائے ٗ وفاقی حکومت نے ملک کو مہنگائستان بنادیا ہے ٗ ریڈ لائن کی رقم رکھی جاچکی ہے ٗ اویس قادر شاہ کی پریس کانفرنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ریڈ لائن بی آر ٹی آئندہ سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی سروس 213 بسوں کا منصوبہ آئندہ سال کسی بھی ماہ شروع کریں گے، منصوبہ بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے بننے والی گیس پر چلے گا، 400 ملین سے زائد سرمایہ کاری ہوئی ہے پی سی ون میں تاریخ کا جلد تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر اور سندھ حکومت کا یہ مشترکہ منصوبہ ہے جس کی تعریف کرتا ہوں، کام تیز کر رہے ہیں ریڈ لائن بی آر ٹی میں ڈائیو کمپنی نہیں ہے، ملکی حالات کی وجہ سے صرف میڈیا ہی نہیں بلکہ بہت سے ادارے متاثر ہوئے ہیں۔ اویس شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پیپلز بس پرائیویٹ سیکٹر نے خود خواہش ظاہر کی تھی ہماری بھی نیک نیتی تھی ہمارے مالی حالات ایسے نہیں تھے کہ اربوں روپے خرچ کریں۔ سندھ حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد بھی کمپنی وقت مانگ رہی ہے شاید ان کو کہیں سے قرضہ نہیں مل رہا ہے وقت ہو گا تو ان سے پوچھیں گے۔ اویس شاہ نے کہاکہ سندھ کے وزراء خالی بیان نہیں دیتے ہم محنت کر رہے ہیں گرائونڈ پر ہیں ریڈ لائن کے پیسے رکھے جاچکے ہیں، اس منصوبے کے شروع ہونے پر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ شہریوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیروں کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ فوراً کام ہو جائے وفاقی حکومت نے ملک کو مہنگائستان بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے