English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتجاج اور مظاہرے مسلسل جاری عراق میں مشتعل افراد نے ایرانی قونصل خانہ جلادیا

صورتحال بے قابو ہونے پر نجف شہر میں کرفیو لگادیا گیا، عراقی سیکورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے مزید 18 افراد ہلاک ہوگئے
مشتعل مظاہرین نے نجف میں ایرانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، قونصلیٹ کے عملے نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظاہرین نے ایک اور ایرانی قونصل خانہ نذرآتش کردیا جس کے بعد عراقی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 18 مظاہرین کو ہلاک کر دیا اور نجف میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ گزشتہ دو ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 350 کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے نجف میں واقع ایرانی قونصل خانے پر دھاوا بولنے سے قبل ہی قونصلیٹ کا عملہ جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ یہ ایک ماہ کے دوران ایرانی قونصل خانے پر دوسرا حملہ ہے، تین ہفتے قبل بھی عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا، جبکہ عراقی شہر ناصریہ میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کیا ہے جس کے نتیجے میں 18 مظاہرین ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ناصریہ میں مظاہرین کی ان تازہ ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناصریہ میں مظاہرین گزشتہ کئی روز سے 2 اہم پُلوں پر قبضہ کیے ہوئے تھے۔ مظاہرین سے قبضہ چھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز نے کریک ڈائون کیا جس میں 5 مظاہرین ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے