کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران ہی انہوں نے طالبان کے ساتھ تقریباً ڈھائی ماہ قبل ختم کیے جانے والے مذاکرات کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے اچانک دورے کا مقصد اپنی فوج کو تھنکس گیونگ ڈے کے موقع پر سرپرائز دینا تھا۔

