لاہور (کلچرل ڈیسک) معروف گلوکار شوکت علی کو حالت بگڑنے پر دوبارہ سروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ شوکت علی کو ایک روز پہلے اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا لیکن رات گئے منہ سے خون آنے پر انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کے معدے میں زخموں کی وجہ سے خون آرہا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کے نئے ٹیسٹ بھی کیے ہیں تاکہ بیماری کی تشخیص کی جاسکے۔ اس سے قبل شوکت علی ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہے جن کے جگر کا علاج ہو رہا ہے۔ شوکت علی کا کہنا تھا کہ مجھے دعائوں کی اشد ضرورت ہے سبھی پرستار، دوست اور عزیز میری صحتیابی کی دعا کریں۔

