English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کو بے بس کردیا

ایڈیلیڈ : پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی باز مارنس لبوشین سنچری اسکور کرنے کے بعد پرجوش انداز میں ،وسیم اکرم پاکستانی کھلاڑی محمد موسیٰ کو ڈیبیو کیپ پہنانے کے بعد گلے لگا تے ہوئے ،قومی کپتان اظہر علی محمد موسیٰ سے میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ،آخری تصویر میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وانرسنچری اسکور کرنے کے بعد پرجوش اندازمیں

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز)ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بولرز بے بس ،آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی شاندارسنچریوں کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر302رنز بنا لئے۔میچ میں بارش کی مداخلت کے باوجود آسٹریلین بلے بازوں کے قدم نہ ڈگمگائے اور انہوں نے پاکستانی بولرز کو ایک مرتبہ پھر تختہ مشاق بناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ڈیوڈ وارنر166اورلبوشین 126رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ یاسر شاہ مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے14اوورز میں6.21کی اوسط سے 87رنز دئیے جبکہ محمد موسی نے13اوررز میں5.46کی اوسط سے 71رنز دئیے۔جمعہ کوایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3تبدیلیاں کی گئی ں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور جوئے برنز نے اننگز کا آغاز کیا۔شاہین شاہ آفریدی میچ کی صبح وکٹ میں موجود نمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور شاندار اسپیل کیا جس کا صلہ انہیں جو برنز کی وکٹ کی شکل میں ملا جو صرف 4 رنز بنا سکے۔تاہم اس کے بعد شاہین کی عمدہ بولنگ کے باوجود ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی جوڑی ایک مرتبہ پھر وکٹ پر ڈٹ گئی اور پاکستانی بولرز ان کے خلاف بے بس نظر آئے۔اس دوران میچ میں وقتا فوقتا بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کھیل کا تسلسل متاثر ہوا۔تاہم میچ میں بارش کی مداخلت کے باوجود آسٹریلین بلے بازوں کے قدم نہ ڈگمگائے اور انہوں نے پاکستانی بولرز کو ایک مرتبہ پھر تختہ مشاق بناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔ڈیوڈ وارنر نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور لگاتار دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی اور کیریئر میں 23ویں مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔دوسرے اینڈ پر موجود لبوشین بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنائی۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر302رنز بنا لئے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر166اورلبوشین 126رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ یاسر شاہ مہنگے بولر ثابت ہوئے جو14اوورز میں6.21کی اوسط سے 87رنز دئیے۔محمد موسی نے13اوررز میں5.46کی اوسط سے 71رنز دئیے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں ‘پنک بال استعمال کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے