English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سدرن پنجاب نے قائداعطم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی : قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سدرن پنجاب کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا فائنل ڈرا ہوگیا۔پہلی اننگز میں سبقت کے باعث سدرن پنجاب کو فاتح قرار دیا گیا۔پہلی اننگز میں خسارے کا شکار خیبرپختونخوا کی ٹیم نے میچ کے آخری روز بھرپور مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ میچ کو نتیجہ خیز نہ بناسکی۔ 484 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم آخری روز کھیل کے اختتام پر 7وکٹوں کے نقصان پر 379 رنز ہی بناسکی۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز سے جمعہ کے روز اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیاتو اوپنر محمد محسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 74 رنزپر پہلی وکٹ گرنے کے بعد اوپنر محمد محسن نے مصدق احمد کے ہمراہ 104 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد محسن123اورمصدق احمد 50 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ اختتامی لمحات میں مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ نے جارحانہ کھیل اپنایا تاہم وہ بھی 45 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، جس کے باعث خیبرپختونخوا کی ٹیم میچ کے آخری روز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔پہلی اننگز میں 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے سدرن پنجاب کے اسپنر ذوالفقار بابر نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے369 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم دوسری اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے