English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سی لنکن ٹیم کا اعلان

القمر

کولمبو (جسارت نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلے جائے گی۔ سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ سرنگا لکمل2 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ اعلان کردہ 16 رکنی سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا ، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 دسمبر سے نیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی، یہ مارچ 2009ء کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے