English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی

لکھنو: ویسٹ انڈیز ٹیم کا واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

لکھنئو (جسارت نیوز) ویسٹ انڈیز نے افغانستان ٹیم کو واحد ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا، کالی آندھی نے 31 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا، کورنوال نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ویسٹ انڈین بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ دوسری اننگز میں بھی جاری رہا اور افغانستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی بالکل بے بس نظر آئی اور ویسٹ انڈین بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اسکے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، پوری ٹیم 120 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے صرف 31 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں کالی آندھی نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جاوید احمدی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا وہ 62 رنز بناسکے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیسن ہولڈر، راحکیم کورنوال اور چیسی نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راحکیم کورنوال کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو افغانستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 109 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو افسر زازئی 2 رنز پر کھیل رہے تھے، ویسٹ انڈین بولرز نے اپنی عمدہ بولنگ کا سلسلے کو تیسرے روز بھی برقرار رکھتے ہوئے پوری افغان ٹیم کو 120 رنز پر آئوٹ کر دیا۔ افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 31 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیسن ہولڈر، راحکیم کورنوال اور چیسی نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کالی آندھی نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے افغانستان ٹیم کو میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ راحکیم کورنوال نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکوشاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے