ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد موسی کا ٹیسٹ ڈیبیو، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کیپ پہنائی

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) نوجوان فاسٹ بولر محمد موسی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ جمعہ کو ایڈیلیڈ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کے سابق بین الاقوامی شہرہ آفاق اور لیجنڈ کرکرٹر وسیم اکرم نے محمد موسی کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے ایڈیلیڈ کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ محمد موسی کو نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، وہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 238 ویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل رواں سیریز میں 16 سالہ نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں