English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن: مرض کی تشخیص کے لیے نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین

القمر

لندن (آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجوہات کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کی تجویز پر ان کا پی ای ٹی اسکین کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ لندن برج اسپتال میں گائز کیئر سینٹر میں نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین ہوا۔ڈاکٹر عدنان شیخ نے کہا کہ تھرمبوسائٹو پینیا کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے یہ اہم ترین ٹیسٹس میں سے ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پی ای ٹی اسکین سے نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد میں کمی کی وجوہات واضح طور پر معلوم ہوں گی جس کے بعد ان کی ہارٹ سرجری کی جائے گی۔ پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی ) اسکین ایک امیجنگ ٹیسٹ ہے جس کے ذریعے ڈاکٹرز بیماری کی تشخیص کے لیے مریض کے جسم کا تھری ڈائیمینشنل اسکین کرتے ہیں۔ پی ای ٹی اسکین عموماً کینسر کی تشخیص کے لیے کیا جاتا ہے جبکہ ڈاکٹرز جسم کے ٹشوز میں سوزش کا پتا لگانے کے لیے بھی تجویز کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے